پنجاب اور وفاق میں ان ہاؤس تبدیلی کا مشن

لندن:مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق پنجاب اور وفاق میں ان ہاؤس تبدیلی کا مشن لے کر نواز شریف سے ملاقات کیلیے لندن پہنچ چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ایاز صادق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے اوران ہاؤس تبدیلی کیلیے انہیں قائل کریں گے، لیگی رہنما پیپلزپارٹی کے سید خورشاہ کے فارمولے کے خدوخال سے بھی پارٹی قائد کو آگاہ کریں گے  جبکہ ان ہاوس تبدیلی سے متعلق پیپلزپارٹی سے ہونے والے رابطوں کا ذکر بھی کریں گے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی ہاں کی صورت میں پیپلزپارٹی سے مل کران ہاؤس تبدیلی کی تیاری کی جائے گی ، ایاز صادق پاکستان تحریک انصاف کے 25 سے زائد ناراض ارکان اسمبلی کی فہرست بھی ن لیگی قائد کے حوالے کریں گے، پارٹی قائد کی جانب  سے گرین سگنل ملنے پر ناراض ارکان کو اپنے ساتھ ملایا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ناراض حکومتی ارکان اگلا انتخاب مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.