دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،فائل فوٹو
دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،فائل فوٹو

پاکستانی پاسپورٹ کی مدت 10 سال اور فیس آدھی کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت 10 سال اور فیس آدھی کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالیں، چوروں، منی لانڈرز، ڈالر کا بحران پیدا کرنے والوں کی لابی کے خلاف ایکشن لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر کنٹریکٹ ملازم کو مستقل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، پاکستانی مشنز میں پاسپورٹ کا عملہ واپس نہیں آتا تو فارغ کر دیا جائے، نئے افسر جائیں گے، ایف آئی اے میں 3 سال سے زائد ڈیوٹی دینے والوں کا ٹرانسفر کر دیا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 2 پاسپورٹ اور2 شناختی کارڈ رکھنے والے صرف 1 رکھ سکیں گے، غلط شناختی کارڈ دینے والوں کے خلاف بہت بڑا ایکشن لینے والے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نادرا کے عملے کے خلاف یہ ایکشن کراچی، گھوٹکی اور سکھر میں ہو گا اور کسی جگہ شناختی کارڈ کے غلط اجرا کی اطلاع ملی تو وہاں بھی ایکشن کریں گے۔