رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل پرڈال دیا۔وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل پرڈال دیا جبکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ای سی ایل پر نام ڈالنے کے لیے میٹنگ بلائی جاتی ہے، اب ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر زور دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنےوالوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ کیلیے جی ٹی روڈ تین چار دن پہلے بند ہوجائے گی، پی ڈی ایم سے درخواست ہے وہ 30 مارچ کو آئیں۔