قومی ٹیم 6جولائی کو سیریز کیلیے سری لنکا جا ئے گی۔فائل فوٹو
فالو آن ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی ابتدائی 4 وکٹیں 25 رنز پر گر گئی تھیں۔فائل فوٹو

ڈھاکہ ٹیسٹ۔ بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور8 رنز سے شکست

ڈھاکہ:پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور8رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا اور ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اپنے پہلے دونوں میچز جیت لیے ۔

فالو آن ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی ابتدائی 4 وکٹیں 25 رنز پر گر گئیں جس کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن ڈاس کے مابین کے پہلے 73 رنز اور بعد میں مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن کے مابین 49 رنزکی اہم شراکت داری قائم ہوئی۔

ایک موقع پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہو جائے گا تاہم کپتان بابراعظم نے خود بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا اور انہوں نے مہدی حسن کو آؤٹ کر کے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

مہدی حسن کے آؤٹ ہوتے ہی کریز پر جمے شکیب بھی اگلے اوور میں چلتے بنے اور یوں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

بعد میں آنے والے بیٹرز جن میں تئیج الاسلام اور خالد احمد شامل تھے، ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں بہترین کارکردگی ساجد خان نے دکھائی جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی 12 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے قومی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں شاندار کردار ادا کیا ۔انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

پاکستان کو پہلے دو ٹیسٹ میچز میں 12 پوائنٹس ملے ہیں جس کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پرآ گئی ہے  جبکہ پہلے نمبر پر سری لنکا موجود ہے ۔