بلوچستان کے پہاڑی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ:بلوچستان میں حانے تل کے پہاڑی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

لیویزذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے حانے تل کے پہاڑی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے جسموں پرگولیوں کے نشانات ہیں۔