جنید صفدرکی گانا گانے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد: جنید صفدر نے اپنی شادی کی ایک تقریب میں اپنی گلوکاری کی صلاحیت سے مہمانوں کوایک بار پھرحیران کردیا۔

جنید صفدر کی بارات سے قبل قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر میں مقبول راحت فتح علی خان کو مدعو کیا گیا تھا۔

قوالی نائٹ کے دوران دولہے جنید صفدر نے بھی اپنی سُریلی آواز میں راحت فتح کا ہی گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ گایا اور وہاں موجود حاضرین سے داد سمیٹی۔

خیال رہے کہ راحت فتح علی خان کا گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ فلم ’ورثہ‘ میں شامل کیا گیا تھا۔