پورٹ قاسم پر بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں قطربھی شیئر ہولڈرہوگا

اسلام آباد:پورٹ قاسم پر بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں قطربھی شیئر ہولڈرہوگا، قطرنے اہم اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  معاہدے پر دستخط رواں ماہ کے آخر میں قطرکے وزیرکے دورہ پاکستان کے دوران ہوں گے۔ معاہدے سے متعلق وزیر بحری امورعلی زیدی اور قطرکے وزیر مملکت برائے توانائی اور سی ای او قطرانرجی  سعد شیریدہ الکعبی نے ویڈیو کانفرنس میں اتفاق کیا۔قطری وزیر نے ایل این جی سیکٹر میں  پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔