بلال غفار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

بلال غفار نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرا یا، انہوں نے کہاکہ لوکل باڈیز الیکشن کی بھرپور تیاری کرنی ہے

صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار کاکہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے نئی ذمے داریاں دی گئی ہیں، نئی ذمہ داریوں کے بعد پرانی ذمے داریوں سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں۔بلال غفارنے کہاکہ پی پی اورنون لیگ میں صرف خاندانی سیاست ہوتی ہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ بل کے حوالے سے پورے صوبے میں احتجاج کرنے جارہے ہیں۔

واضع رہے کہ پی ٹی اائی سندھ کے صدر نے انہیں گزشتہ روز ہی کراچی کا صدر نامزد کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.