صدر موبائل مارکیٹ میں سال رواں کی سب سے بڑی ڈکیتی

کراچی :صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں 10 جنوری کوسال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چار ڈاکو ایک دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر دکان کے عملےکو یرغمال بنایا۔

پولیس کے مطابق واردات میں ملزمان نے ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی، ملزمان نے میزکی دراز سے 46 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی اٹھائی اورڈاکوؤں نے ٹیبل پر موجود 77 لاکھ روپے سے زائد کے کراس چیک بھی اٹھائے۔

درج ایف آئی آرکے مطابق ملزمان جاتے ہوئے ملازمین سے موبائل فون بھی چھین کرلےگئے۔صدر موبائل مارکیٹ میں نجی کمپنی میں ڈکیتی کا مقدمہ کمپنی کے سیلز منیجرکی مدعیت میں گزشتہ روز پریڈی تھانے میں درج کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.