پاکستان میں پٹرول 5 روپے 25 پیسے تک مہنگا ہو نے کا امکان

اسلام آباد:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول 5 روپے 25 پیسے تک مہنگا ہو سکتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں دو ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 81 ڈالرہو گئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 70 سینٹ اضافے کے بعد 83.70 ڈالرفی بیرل پرپہنچ گئی ہے ۔

بین الاقوامی سطح پر بڑھنے والی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول مہنگا ہونے کا امکان پیدا ہو گیاہے ، پٹرول 5 روپے 25 پیسے، ڈیزل پانچ روپے 75 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے 50 پیسے ،لائٹ ڈیزل چھ روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.