ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ نے ساتھی کی جان لے لی

لاہور:سندرکے علاقے میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، لاہور کے علاقے سندر میں ایک نجی دفتر کے سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، دونوں ٹک ٹاک کی ویڈیو بنارہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لے کر نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والا 25 سالہ حسین احمد سندر اسٹیٹ میں سیکیورٹی گارڈ تھا، اور یہیں پر اسامہ نامی نوجوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کرتا تھا، دونوں مل کر ٹک ٹاک بنا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز ٹک ٹاک کی ویڈیو بنارہے تھے، اسامہ نے پسٹل حسین کے سر کے پچھلے حصہ پر گردن کے قریب رکھا تھا، کہ گولی چل گئی اور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.