سعودی عرب سے بے دخل 200 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچ گئے

ریاض:سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے 200 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو مختلف الزمات میں بے دخل کردیا گیا ہے، اور بے دخل کئے گئے تمام افراد کراچی پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بے دخل کئے گئے مسافر جدہ اور ریاض سے دو پروازیں کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچے، سعودی ایئر لائن کی پروز ایس وی 700 کے ذریعے ریاض سے 184 مسافر اور دوسری پرواز ایس وی 708 سے ریاض سے 17 ڈی پورٹ مسافروں کو کراچی پہنچایا گیا، جہاں ان کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بیدخل کیے گئے مسافروں کو جانچ پڑتال کیلیے ایف آئی اے ایمیگریشن کاونٹر منتقل کردیا گیا، ایف آئی اے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی، تمام کے تمام بے دخل کیے گئے پاکستانی مسافر مختلف الزامات کے تحت سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے ہیں۔