بچے سے زیادتی و قتل میں ملوث سفاک قاتل گرفتار

کراچی:گزشتہ دنوں نیو کراچی میں کم عمر بچے کی برہنہ حالت میں لاش ملنے کے مقدمے میں پولیس نے سفاک قاتلوں کو گرفتارکرلیا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب نے میڈیا کو بتایا کہ سات سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی اور سفاکانہ قتل میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کی ٹیم نے دن رات کی محنت سے مذکورہ ملزمان کا سراغ لگایا، ملزمان کا تیسرا ساتھی منشیات فروشی مقدمے میں گرفتار ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم کو جیل سے ہی اس مقدمے میں گرفتارکیا جائے گا، ملزمان کا مقتول بچے کے والد اور چچا سے گلی میں بیٹھنے پر جھگڑا ہوا تھا۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتول کے چچا سے بدلے کی آگ میں اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا، ملزم نے ملزمان ندیم اور جواد کے ساتھ بچے کو بہانے سے موٹرسائیکل پربٹھایا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزمان نے ابدال شاہ مزار پہنچ کر پہلے نشہ کیا، نشے کی حالت میں 7سالہ بچے سے جبری زیادتی کی گئی، تینوں ملزمان نشے کی حالت میں بار بار زیادتی کرتے رہے۔