جنوبی وزیر ستان ۔بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنےجنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے ٹھکانے سے مشین گنز، دستی بموں اور بارودی مواد سمیت بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیا د پرکی، اطلاع ملی تھی کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں دہشت گرد موجود ہیں جس پر فوری طورپرایکشن لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں آٹو میٹک بندوقیں جن میں سب مشین گن ،آر پی جی سیون، مشین گنز، دستی بم اور بارودی مواد سمیت خطر ناک اسلحہ موجود تھا، قبضے میں لے لیا گیا۔

دہشت گردوں نے بڑی کارروائی کیلیے بارودی مواد بھی ذخیرہ کر رکھا تھا جس کے ساتھ دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا دیگر سامان بھی پکڑا گیا۔

تبصرے بند ہیں.