جس کا بیٹا قتل ہو وہ احتجاج بھی نہ کرے،یہ ظلم ہے۔عامر خان

ٹنڈو الہٰ یار:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ مہاجر نوجوان کو عدالت کے دروازے پر قتل کیا گیا، جس کا بیٹا قتل ہو وہ احتجاج بھی نہ کرے، یہ ظلم ہے۔

ٹنڈوالہٰ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قتل کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھی مہاجر جھگڑا نہیں چاہتے، ہم پر لسانیت کا الزام لگا رہے ہیں، مقتول کی بہن اور ماں پر تشدد شرم ناک ہے۔

عامر خان نے کہا کہ پیپلز ہارٹی کے مظالم سے تاریخ بھری پڑی ہے، یہ آواز کو طاقت کے ذریعے کچلنا چاہتے ہیں، ہم آپ کے سامنے کھڑے رہیں گے، ڈریں گے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ ہو یا قومی اسمبلی ہرجگہ آواز اٹھائیں گے، جس شخص نے قتل کیا وہ شاہانہ انداز میں سیلفیاں بنا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.