فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیفنس میں خاتون نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی

کراچی:ڈیفنس میں شوہرسے اختلافات کی وجہ سے خاتون نے گلے میں پھندا لگاکرخودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8 خیابان خیبر،لین نمبر13 اقبال لین میں بنگلے سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے خاتون کی لاش ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ سائرہ ارم زوجہ نذیر الحق کے نام سے کرلی گئی۔

ایس ایچ اوساحل پیرشبیرحیدرنے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون بنگلے میں اکیلی رہائش پذیر تھی اورخاتون نے اپنے شوہرسے اختلافات کی وجہ سے مبینہ طورپرگلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کی ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔