تین سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

کراچی:عدالت نے تین سالہ بچی سے زیادتی اورتشدد کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو جرم ثابت ہونے پر16 سال قید کی سزا سنادی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بچی سے زیادتی کے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت سیشن کورٹ کے جج شرقی نے کی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر3 سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم نعیم کو سزا سنادی۔

عدالت نے ملزم نعیم کو مجموعی طور پر 16 سال قید کی سزا سنائی، اورملزم پر60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا، جب کہ ملزم کی اہلیہ کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔