پشاور زلمی دو میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر ہے ۔فائل فوٹو
پشاور زلمی دو میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر ہے ۔فائل فوٹو

پی ایس ایل سیون میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

کراچی:پی ایس ایل سیون میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، پوائنٹس ٹیبل کی آخری دو ٹیمیں پشاور زلمی اور کراچی کنگزآج آمنے سامنے ہوں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کا ایک اور تگڑا مقابلہ، کراچی کنگزاورپشاور زلمی کے درمیان میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا، کنگزاور زلمی میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ ایونٹ میں شکست کی ہیٹرک کرنے والی بابر الیون پہلی فتح کے لیے پرعزم ہے جبکہ لاہورقلندرز کے خلاف شکست کا کڑوا گھونٹ پینے والی پشاور زلمی نے بھی جیت پر نظریں جما لیں۔

اہم میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، پلان بھی فائنل کرلیے گئے، انگلش آل راؤنڈر کرس جارڈن نے بھی کراچی کنگزکو جوائن کرلیا، نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔ زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں جبکہ کنگز آخری پوزیشن پر موجود ہیں۔