اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔فائل فوٹو
اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔فائل فوٹو

کراچی میں 8 فروری کو بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع

کراچی:محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو کراچی بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصے پراثرانداز ہے، مغربی سلسلے کے باعث کراچی میں 8 فروری تک مطلع کبھی مکمل اورکبھی جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے ۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں شمال مغرب سے سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

کراچی میں 9 فروری سے درجہ حرارت بھی کم ہونے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔