پی ایس ایل سیون میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا

کراچی:پی ایس ایل سیون میں آج بھی ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، لاہور قلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے،میچ شام 7بجے شروع ہو گا۔

پی ایس ایل سیون کراچی راؤنڈ کا آخری میچ لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شیڈول ہے، شام ساڑھے سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ ایکشن شروع ہو گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد لاہور قلندرزکا مورال ہائی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ میں دوسری فتح کے لیے پرعزم ہے، اہم مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس، پلان فائنل کرلیے گئے۔

انگلش اوپنر جیسن رائے نے بھی کوئٹہ کو جوائن کرلیا،لاہور کے خلاف ان ایکشن ہوں گے جبکہ فخرزمان ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے بھی لاہورکو ایونٹ میں چوتھی فتح دلانے کے لیے کمر کس لی۔