بخت کرم جنرل سیکریٹری اے این پی ایم پی آر کالونی وارڈ مہمان خصوصی تھے ۔فائل فوٹو
بخت کرم جنرل سیکریٹری اے این پی ایم پی آر کالونی وارڈ مہمان خصوصی تھے ۔فائل فوٹو

آل کراچی استاد محمد خان اینڈ ماما طورہ باز خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

کراچی :شاہ فیصل فٹ بال ناظم آباد کے زیراہتمام آل کراچی استاد محمد خان اینڈ ماما طورہ باز خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ افتتاحی نمائشی میچ شاہ فیصل فٹ بال کلب اور مہران سوکر کے مابین کھیلا گیا جو 1-1گول سے برار رہا۔شاہ فیصل کلب کی جانب سے بلال خان نے گول اسکورکیا اور مہران سوکر کی جانب سے کریم نے گول اسکور کیا گیا۔

بخت کرم جنرل سیکریٹری اے این پی ایم پی آر کالونی وارڈ مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت سعید خان، صدر اے این پی مجاہد کالونی وارڈ نے کی، دیگر مہمانوں میں عمر زیب، سندھ کونسل ممبر، نور زارہ کامل گرامی، امجد خان صاحبزادہ، محمد خان مرحوم، سید امین بھائی، طورہ باز خان مرحوم، نعمان خان، ترجمان اے این پی مجاہد کالونی وارڈ، فرینڈ کلب کے عاکف، خلیق میموریل کلب کے عبدالحمید، شاہ فیصل کلب کے صدر لالہ اورنگزیب، غلام سرور، حاجی اسماعیل،، انور سعید، ٹھیکیدار ممتاز خان، دانش خان اور شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

کھیل کے وقفے کے دوران مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ مہمان خصوصی بخت کرم نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں شاہ فیصل کلب کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارک باد دی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے این پی فٹ بال کھیل کی ترقی اور فروغ کے لیے اقدامات کرے گی۔

دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل کامظاہرہ کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہی فٹ بال کے کھلاڑی مستقبل میں ملک وقوم کا نام روشن کریں گے اور شاہ فیصل کلب کے صدر لالہ اورنگزیب کو 10 ہزار روپے کیش پرائز بھی دیا۔ میچ کے ریفری سید بابر نسیم اورعمران تھے۔