بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔فائل فوٹو
 بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔فائل فوٹو

آسٹریلیا کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ اس مرتبہ 5 ریزرو کھلاڑی بھی رکھے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیاہے ، جس کے کپتان بابراعظم ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اطہرعلی ، فہیم اشرف، فواد عالم ، حارث روف، حسن علی ، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعوداور زاہد محمود شامل ہیں ۔

ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام ، محمد عباس، نسیم شاہ ، سرفراز احمد، یاسر شاہ شامل ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ اعلان کردہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث روف کو بلال آصف کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ شان مسعود کوعابد علی کی جگہ ٹیم میں لایا گیاہے جو اسٹنٹ ڈلنے کے بعد سے ریکوری پر ہیں ۔