آسٹریلیا نے تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیت لی

لاہور:لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اورآخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کرنہ صرف کامیابی حاصل کرلی بلکہ24 سال بعد ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
پاکستان کو جیت کے لیے351 رنزکا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 235 رنز پرآل آؤٹ ہوگئی، یوں آسٹریلیا نے 115 رنز سے میزبان ٹیم کو شکست دے دی۔

پاکستان کی طرف سے امام الحق 70 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بابراعظم 55، عبداللہ شفیق 27 اور ساجد خان 21 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔نیتھن لیون ٹیسٹ اورعثمان خواجہ سیریزکے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
آسٹریلیا نے پہلے سیشن کے ابتدائی 15 منٹ میں ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی، عبداللّٰہ شفیق 27 رنز بنا کر کپتان پیٹ کمنز کی بال پرکیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
پاکستان کی دوسری اننگز میں اوپنر امام الحق نے ذمے داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کرلی ہے۔
لاہور ٹیسٹ کے چوتھے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لئے پاکستان کی 10 وکٹیں درکار تھیں جبکہ پاکستان کو فتح کیلیے مزید 278 رنز بنانے تھے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا نے چوتھے دن 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، عثمان خواجہ 104 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یوں پاکستان کو جیت کے لئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا اور ان کے اختتام تک قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے73 رنز بنالئے تھے، امام الحق 42 اور عبداللّٰہ شفیق 27 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔