پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت،مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ،درجنوں موٹر سائیکلیں نذر آتش

کراچی :زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی تصویرمحل پولیس چوکی میں مبینہ تشدد سے نوجوان ہو گیا، مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی، چوکی کے باہر کھڑی درجنوں موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کر دیا۔

ہنگامہ آرائی کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اورشیلنگ کی گئی۔

س حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن صفدر مشوانی نے بتایا کہ تصویر محل پولیس چوکی کے اہلکاروں کو ایک نوجوان بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا جسے انھوں نے طبی امداد کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ رکشے میں سوار کرکے جناح اسپتال بھیجا جو دوران سفر جاں بحق ہوگیا۔

موقع پر موجود ایک نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ عبداللہ تبلیغی جماعت سے واپس آیا تھا جسے تصویر محل پولیس نے گھر سے حراست میں لیکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ نوجوان کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر زمان ٹاؤن تھانے کا گھیراؤ کیا جائے گا۔