شیخ خلیفہ زید النہیان 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النہیان 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

 متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کی تصدیق کی ، وزارت برائے صدارتی امور کے مطابق ملک بھر میں  40 روز تک سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا اور پرچم سرنگوں رکھا جائے گا ۔

وزارت برائے صدارتی امور کے مطابق  سوگ کے ایام کے دوران وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔

خیال رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے، انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یو اے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔