آرمی چیف سمیت پاک فوج کےتمام رینکس کایواےای صدرکےانتقال پراظہارافسوس

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے تمام رینکس  نے متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ شیخ زید النہیان کے انتقال سے پاکستان قریبی دوست سے محروم ہو گیا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النہیان 73 سال کی عمر میں  انتقال کر گئے،عرب نیوز کے مطابق شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے 40 روز سوگ کا اعلان کیا ہے ۔