بلاول بھٹو زرداری کے3 روزہ دورہ امریکہ کا شیڈول جاری

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے3 روزہ دورہ امریکہ کا مصروف شیڈول جاری ہو گیا

 وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 مئی کو نیویارک پہنچیں گے. وہ 18 اور 19 مئی کو اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر زمیں موجود ہوں گے. جہاں پر وہ عالمی غذائی تحفظ سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے علاوہ  سلامتی کونسل برائے خوراک و سلامتی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔