چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے طالبہ کے اغوا کا نوٹس لے لیا

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ دسویں جماعت کی طالبہ کے اغوا کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ طالبہ کو بازیاب کرایا جائے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ طالبہ کوہرصورت بازیاب کروایا جائے اورشام 6 بجے تک رپورٹ پیش کریں ۔

واضح رہے کہ شاد باغ میں دسویں جماعت کی طالبہ کو4افراد نے بھائی کی موجودگی میں گن پوائنٹ پراغوا کیا تھا جس کی سی سی ٹی ویڈیو بھی سامنے آیا تھا ، طالبہ کواس وقت اغوا کیا گیا جب وہ امتحان دے کر بھائی کیساتھ گھرجاررہی تھی۔