دعا منگی کیس۔ مفرورمرکزی ملزم زوہیب قریشی گرفتار

کراچی:پولیس نے دعا منگی کیس میں فرار مرکزی ملزم زوہیب کو گرفتارکرلیا ۔

پولیس کے مطابق کشمور میں مقابلے کے بعد دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دعا منگی کیس میں نامزد ملزم زوہیب قریشی طارق روڈ میں مال سے فرار ہوا تھا، ملزم بلوچستان سے گاڑی چوری کرکے فرار ہوا تھا، پولیس ناکہ بندی کرکے مین ہائی وے پر کھڑی تھی کہ اس دوران پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم گرفتار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گاڑی چوری کے 18 مقدمات درج ہیں اور ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔