انٹربینک میں ڈالر2روپے 23پیسے سستا ہو گیا

کراچی:انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 23پیسے سستا ہونے کے بعد 200روپے 61پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈالر تاریخ میں پہلی بارانٹر بینک میں 204روپے پر ٹریڈ ہوا بعد ازاں  کچھ بہتری کے بعد دن کے اختتام پر202 روپے 83 پیسے پر پہنچ کر بند ہواجبکہ آج کاروبارکے آغاز پرہی 2روپے 23پیسے سستا ہونے کے بعد 200روپے 61 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔