اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ یہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کرکیا گیا۔فائل فوٹو
اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ یہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کرکیا گیا۔فائل فوٹو

جرمنی۔کار سوار نے ہجوم پرگاڑی چڑھا دی

برلن:جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کار سوارنے ہجوم پرگاڑی چڑھا دی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے فائر سروس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کار بےقابو ہوکرہجوم میں گھس گئی، اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ یہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کرکیا گیا، ڈرائیورکوگرفتارکرلیا گیا ہے۔یہ واقعہ اُسی مقام پرہوا ہے جہاں 19 دسمبر 2016 کو ایک دہشتگرد نے ہجوم پرٹرک چڑھا دیا تھا۔