لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ملوث افراد کی گرفتاری کیلیے چار روز کی مہلت دی ہے-فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ملوث افراد کی گرفتاری کیلیے چار روز کی مہلت دی ہے-فائل فوٹو

مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرپاکستانی شہری کو3 سال قید کی سزا

ریاض:سعودی عرب نے گزشتہ ماہ اپریل میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے موقع پر مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرپاکستانی شہری کو3 سال قید کی سزا سنادی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور10 ہزارریال جرمانے کی سزا سنا دی۔

سعودی عدالت سے سزا پانے والے محمد طاہر پرالزام تھا کہ انہوں نے مسجد نبوی ﷺمیں پاکستان کے سرکاری وفد سے بدتمیزی کی نعرے لگائے اورافراتفری کی ویڈیو ٹک ٹاک پراپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی۔ محمد طاہر30 روزکے اندرفیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

واضع رہے رواں سال اپریل میں مسجد نبوی ﷺمیں نعرے بازی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم شہباز شریف اوراپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کر رہے تھے۔