کراچی میں رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔