پرویز مشرف سوری بھی نہیں بول سکتے۔رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی اب ایسی حالت ہے کہ وہ سوری بھی نہیں بول سکتے۔

نجی ٹی وی سے پرویز مشرف کی واپسی سےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا کہ  پرویز مشرف کے معاملے پر ہمارے اندر کوئی نرمی نہیں آئی لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں نواز شریف کے فیصلے کو ہم مانیں گے اور ماننا چاہیے بھی اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اس صورتحال میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف کوئی سخت اقدام نہیں کریں گے۔