لاہور میں بارش،دیوارگرنے سے گھر میں سوئے 5 افراد جاں بحق

لاہور:شہر میں تیز بارش کے باعث گرمی کا زرو ٹوٹ گیا، بینک سٹاپ کے قریب پڑوسیوں کی دیوارگرنے سے گھر میں سوئے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، مال روڈ، کینال روڈ، غوث الاعظم روڈ، مزنگ،داتا دربار، راوی روڈ ،سنت نگر ،اسلام پورہ ،سگیاں ،اردو بازارکے اطراف بارش ہوئی ،سڑکین تالاب کا منظر پیش  کرنے لگیں۔

لاہورمیں تیز ہوا کےساتھ موسلادھاربارش کے نتیجے میں بینک اسٹاپ کےقریب دیوارگرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں باپ،تین بچےاورگھرمیں آئی ایک خاتون بھی شامل ہیں، جن کی شناخت 52سالہ شبیراحمد،18سالہ شرجیل شبیر، 21 سالہ آمنہ،15سالہ نفیل اور51سالہ مسرت کے ناموں سے ہوئی۔