ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی،مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن نمبر 165 پر حملہ کرنے کے سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری کردیا۔

کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن میں امن و امان کی صورت حال پرالیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے حلقے کی صورت حال پرمکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ دیگرافسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشن نمبر 165پر حملہ کرنے کے سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو نوٹس جاری کردیا گیا۔