ایم کیوایم نے سرِعام دھاندلی کی۔مصطفیٰ کمال

کراچی:چیئرمین پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم نے سرِعام دھاندلی کی ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی جانب سے کئی گئی دھاندلی کےثبوت موجود ہیں، این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں پی ایس پی جیت چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھی ہمارے ووٹ چھینے گئے تھے اوریہ الیکشن بھی چھینا گیا ہے، سب اپنے اپنے ووٹرلے کرآئیں اورگنتی کرلیں۔

چیئرمین پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ سعد رضوی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے کیمپ پر حملہ کیا جس میں ہمارے ایک ساتھی کو شہید اور10 کو زخمی کیا گیا تاہم اس سارے معاملے پرہم نے ایک پتھر بھی پلٹ کر نہیں مارا۔