خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی شبیرقریشی گرفتار

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے کے الزام پرگرفتار کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے شبیرقریشی کیخلاف خاتون نے سائٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا،خاتون نے الزام لگایا کہ ایم پی اے شبیرقریشی نے نوکری کا جھانسہ دے کرہراساں کیا ہے جس پرسندھ پولیس نے گزشتہ رات ان کو گھرسے گرفتارکرلیا تھا ۔