سیٹھ عابد کی بیٹی کےقتل کا معمہ حل ہو گیا

لاہورکے علاقے مسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابد کی بیٹی کےقتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتولہ فرح کو ان کے لے پالک بیٹے فہد نے ہی گولی مارکر قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فہد نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، مگر اس کی ماں نہیں مان رہی تھی۔ملزم فہد کا پولیس کو دیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ قتل کے بعد الزام سے بچنے کے لیے اس نے کرائم سین کو خراب کر دیا تھا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول سیکیورٹی گارڈ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ملزم فہد کے مطابق اس نے والدہ کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کے لیے واردات کے بعد پستول چھپا دیا تھا۔

ملزم فہد کو پولیس نے گزشتہ روز متضاد بیانات کی وجہ سے مشکوک ہونے پر حراست میں لیا تھا۔واضح رہے کہ 62 سالہ مقتولہ فرخ مظہر پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد مرحوم کی صاحبزادی تھیں۔