نصیر آباد میں پولیس چوکی پر فائرنگ۔2 اہلکارجاں بحق

کوئٹہ: ضلع نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چوکی پر موجود 2 پولیس اہلکارجاں بحق ہو گئے۔

ڈی آئی جی عبدالحئی عامربلوچ کے مطابق جعفر آباد میں چوکی مندرانی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس چوکی پر فائرنگ کر دی، جس سے وہاں موجود 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔