نیب قانون میں ترامیم،پی ٹی آئی کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان

اسلام آباد:نیب قانون میں ترامیم پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کالی پٹیاں باندھی گئیں۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کی بھر پور مزاحمت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نظامِ احتساب کی تباہی کی کوشش بھرپورانداز میں اجاگر کریں۔