پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں،جلیل شرقپوری

لاہور:وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات اور حمزہ شہبازکی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہارکردیا۔

اس موقع پرجلیل شرقپوری کا کہناتھاکہ مسلم لیگ (ن)  میری جماعت ہے، پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔یا د رہے کہ اس سے قبل ان کے پارٹی سے اختلافات اور ممکنہ طورپر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے امکانات کی افواہیں بھی زیرگردش رہی ہیں۔

اس سے قبل حمزہ شہباز  سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھرنے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مثبت پیش رفت پر حنا ربانی کھر اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کے لیے مثبت پیش رفت پاکستان کی جیت ہے، امید ہے کہ فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان وائٹ لسٹ میں واپس آجائے گا۔