عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لیےمیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹرعامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئےمیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

قبرکشائی،طبی معائنے اورپوسٹ مارٹم سے متعلق متفرق درخواست کے فیصلے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا۔

جوڈِشل مجسٹریٹ کراچی کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ محکمہ صحت سندھ میڈیکل بورڈ تشکیل دے اورقبرکشائی کی تاریخ متعین کرے۔

واضح رہے کہ  جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نےمعروف ٹی وی شخصیت اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا  تھا۔