روس کو خط لکھا تھا ،جا کرسستا تیل لیتے۔شوکت ترین

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا  کہ ہم نے روس کو خط لکھا تھا ، یہ جا کرسستا تیل لیتے اورٹارگٹڈ سبسڈی دیتے مگراس حکومت نے تاخیرکی اور6  ہفتے تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے  ہیں کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ  22 ملین  ہے ،یکم جولائی سے گیس اوربجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گے،10 جون کو خانہ پوری بجٹ آیا ، یہ اصل بجٹ نہیں ،آئی ایم ایف نے حکومت کو ریونیو بجٹ  ساڑھے سات ہزارارب کرنےکا کہا ہے ،اگلے سال مہنگائی زیادہ ہوگی،انہوں نے گروتھ ریٹ 5 فیصد رکھا ہے ۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہماری اپروچ پروگریسو تھی،ان کی اپروچ پرانا پاکستان ہے ، مہنگائی 28 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، یہ پٹرولیم لیوی پچاس روپے پرلے کرجا رہے ہیں، میں نے اورعمران  خان نے سٹیبلشمنٹ سے کہا تھا کہ سیاسی  عدم استحکام روکیں، ہماری حکومت نے پلان کیا تھا چار مہینے کوئی قیمت نہیں بڑھے گی مگریہ منی بجٹ لائے اور قیمتوں میں اضافہ کیا، روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتیں 40 سے 50 فیصد بڑھ گئی ہیں۔