شاہراہِ قراقرم۔ کراچی کے 4 سیاح جاں بحق

شاہراہِ قراقرم پر رحیم آباد کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 سیاح جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہراہِ قراقرم پر رحیم آباد کے قریب سیاحوں کی وین بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اورتمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثہ ہنزہ سےگلگت آتے ہوئے پیش آیا، سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے۔