قومی سلامتی کے معاملے پراجلاس جاری

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کے معاملے پراجلاس جاری ہے جس میں عسکری قیادت ، وفاقی وزرا، پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اوردیگرحکام شامل ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں ملکی سلامتی اورامن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پرکمیٹی کوبریفنگ بھی دی گئی،اجلاس کے  شرکاکوسرحدوں کی صورتحال ودیگرسیکیورٹی امورپراعتمادمیں لیاجائےگا۔ شرکاکوبیرونی اورداخلی سطح پردرپیش چیلنجزپربھی اعتمادمیں لیاجائےگا۔