زندہ چوہا کھانے کے الزام میں خاتون گرفتار

لندن: برطانوی پولیس نے ایک خاتون کو زندہ چوہا کھانے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ خاتون نے نہ صرف چوہا کھایا بلکہ اس منظر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ کی لائیو سروس کے توسط سے دوسروں کو بھی دکھایا۔ چوہا کھانے کے بعد اس نے پانی پیا اورمنشیات بھی لی۔

 واقعے نے سوشل میڈیا پرغم وغصے کی لہر دوڑا دی۔ لنکن شائر کاؤنٹی کی پولیس نے برٹش رائل سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف اینیملز کے تعاون سے خاتون کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

پولیس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون نے ایک چیلنج کے طور پر یہ حرکت کی تھی جس کے بعد اس نے کوکین کی ایک مقدارحاصل کی۔

اس کے بعد یہ بھی بتایا گیا کہ ملزمہ کی عمر39 سال ہے اوراسے جانوروں کے خلاف ظالمانہ حرکت کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔