کچھ ویلاگرز کیخلاف ایف آئی اے اور پیمرا کو کارروائی کا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق  فیصلے میں  ہائیکورٹ نے کچھ ویلاگرز کیخلاف ایف آئی اے اور پیمرا کو کارروائی کا حکم دیدیا۔

عدالت نے فیصلے میں  کہا کہ کیس کی سماعت کے دوران پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کا کردارقابل ستائش ہے،البتہ چند وی لاگرزنےعدالتی کارروائی کو متنازع بنانے کی کوشش کی ،ایف آئی اے اور پیمراقانون کے مطابق کارروائی کریں ،ایسے وی لاگرزکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگرکوئی بھی درخواست دے گاتوکارروائی کے بعد ایسے وی لاگرز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔