اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکر دیں۔

درخواستوں پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پانچ جولائی کو سماعت کرے گا ،بنچ میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب سے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا تھا، منحرف اراکین نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔