پی ٹی آئی کے الیکشن پوسٹر پر سدھو موسے والا کی تصویروائرل

ملتان ؛ بھارت کے  مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا  جنھیں حال ہی میں ایک گینگ نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جن کی تصویر پر اسرار طور پرملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں  پی ٹی آئی  کے  پوسٹر پرآویزاں کر دی گئی،

بھارت  میں قتل ہونے والے مشہور گلوکار سدھوموسے والا کی تصویر ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حلقے پی پی 217 سے پی  ٹی آئی کے امیدوار اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کے پوسٹر پر شائع ہوگئی،اس کے علاوہ پوسٹر پر زین قریشی کی تصویر کے ہمراہ پی ٹی آئی کے چند عہدیداران  کی تصویریں  اور ان کے نام شائع ہیں۔

تصویر وائرل ہونے پرنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نےپوسٹر پر  سدھو موسے والا کی تصویر سے  لاعلمی کا اظہار کیا۔اور ساتھ  یہ بھی کہا کہ  جس نے یہ پوسٹر چھپوایا  ہے ،وہ اس  کا شکریہ ادا کرتے  ہے  اور  یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ  کس نے یہ تصویر پوسڑ میں چھپوائی ہے اور اس  کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے ،